کاروبار

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز شارٹ لسٹ کرلیے

اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کی سیریز کے مقابلے کے نتائج جاری کردیے اور نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 10 سے 5 ہزار روپے کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

500 روپے کے دو نوٹوں میں محترمہ فاطمہ جناح کا نوٹ شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی اور ان کے مکے کا نشان ہے اور پچھلی طرف ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنز میں 10، 20، 100، 500 اور 5 ہزار کے نوٹوں پر قائد اعظمؒ کی تصویر آویزاں ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنز کو بین الاقوامی ڈیزائنروں کے پاس بھیجا جارہا ہے جو ڈیزائنوں کو دیکھ کر فائنل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button