فن اور فنکار

کبھی پاکستان کے خلاف ”بکواس“ نہیں کروں گا، علی سفینا

مقبول اداکار علی سفینا نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستان کے خلاف کبھی کسی طرح کی کوئی ”بکواس“ نہیں کریں گے۔

علی سفینا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کیا چیز ہے جو وہ کبھی نہیں کریں گے؟

اس پر علی سفینا نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف کبھی ”بکواس“ نہیں کریں گے۔

انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہمارے ہاں یہ ٹرینڈ چل پڑا ہے کہ ہم اپنے ہی لوگوں کے بارے میں بکواس کرتے رہتے ہیں۔

ان کے مطابق کبھی ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف باتیں کرنے لگتے ہیں تو کبھی ہمارا نشانہ سیاست دان، اداکار اور کھلاڑی ہوتے ہیں اور ہم اپنے ہی لوگوں کے خلاف فضول میں بکواس کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ملک کا ہر بندہ اتنے غصے میں کیوں ہے؟ وہ ہر وقت لڑنے اور جنگ کی باتیں کیوں کرتا ہے؟ کیوں ہر وقت ہر کوئی ہر کسی سے متعلق اندازے لگاتا پھرتا ہے؟

علی سفینا نے کہا کہ پاکستانیوں کے پاس بہت ساری چھوٹی چھوٹی خوشیاں اور باتیں ہیں جن پر وہ خوش ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ پچھلے کچھ عرصے میں جب پاکستان کی سیٹلائٹ پہلی بار بھیجی گئی تو ہم کتنا خوش ہو رہے تھے؟ اسی طرح لوگوں کو ایسی خوشیاں تلاش کرکے خوش رہنا چاہیے اور ان پر ہی بات کرنی چاہیے۔

علی سفینا کا کہنا تھا کہ لیکن ایسی خوشیوں کے باوجود لوگ دوسروں پر تنقید کرنا نہیں بھولتے، وہ بکواس کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی پاکستان کےخلاف غلط اور بری باتیں نہیں کیں اور نہ ہی وہ کبھی اس طرح کی کوئی بکواس کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button