کاروبار

پاکستان کی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے بھی قرضہ دینے کی درخواست

پاکستان نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے 80کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک کے تجارتی قرضے کو بحال کرنے کی رسمی درخواست کر دی ہے تاکہ اپنی فنانسنگ کا خلا پرکرسکےجو کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ سے منظوری کے حصول کےلیے ضروری ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتا یا ہے کہ پاکستا ن کی درخواست پر بینک نے اصولی طور پر پاکستان کیلئے قرض کی کریڈٹ لائن بحال کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

پاکستان نے ایسی ہی درخواست سعودی عرب سے بھی کر رکھی ہے کہ وہ 1.2 ارب ڈالر کی سعودی تیل کی سہولت بحال کرے اور سعودی عرب سے اس کی تصدیق حاصل ہوتے ہی پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے اظہار ارادہ ( لیٹر آف انٹینٹ ) پر دستخط کرکے اسے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کو بھجوانے کارادہ رکھتے ہیں تاکہ7ارب ڈالر کی توسیع شدہ فنڈفیسلیٹی کا پروگرام کا قرض حاصل کیاجاسکے۔

تاہم یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ حکومت تجارتی قرضوں کی فراہمی کےلیے تجارتی بینکوں کو کیسے راضی کرے گی کہ وہ دوہرے اعداد (10سے کم) شرح پر تجارتی قرض دے۔

امریکی فیڈرل ریزرو مارکیٹ میں پالیسی ریٹ کم ہونے کے امکان کے پیش نظر پاکستانی حکام کمرشل فنانسنگ کو سنگل ڈجیٹ ریٹ میں لانا چاہتے ہیں جو کہ 9 سے 905 فیصد کے درمیان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button