جرم کہانی

گورنمنٹ گرلز سکول میں سیریل ریپ سکینڈل سامنے آگیا، استانی کا شوہر ملوث

کئی سال تک طالبات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سرکاری اسکول ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے طالبات کی ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں جس کی وجہ سے متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں، ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں، ایک بچی نےگھر والوں کو اس بارے میں بتایا جس پر والدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، 5 بچیوں کے میڈیکل بھی کروائے جس میں بچیوں سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف بھی کر لیا ہے اور متاثرہ بچیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد پولیس نے اسکول کو بھی تالہ لگا کر بند کر دیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button