فن اور فنکار

ایک رات نظر نہ آنے والی قوت نے نیند میں ٹانگیں پکڑ کر گلا دبانا شروع کیا

سینیئر اداکارہ فرح ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کئی سال تک جنات کا سایہ رہا اور تاحال ان کے گھر میں ایسا ہی ماحول ہے جب کہ ایک رات نظر نہ آنے والی قوت نے سوتے وقت ان کی ٹانگیں پکڑ کر ان کا گلا دبانا شروع کیا۔

فرح ندیم حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی بات کی جب کہ انہوں نے گھر میں جنات کے سایے پر بھی گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح انسانوں کے مذاہب ہوتے ہیں، اسی طرح جنات کے بھی مذاہب ہوتے ہیں، بعض جنات مومن اور کچھ کافر ہوتے ہیں تو کئی شرارتی بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پہلے بیٹے کے بعد انہیں سات سال تک اولاد نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد منتوں سے ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے بچپن میں ہی گھر میں جنات اور نظر نہ آنے والی قوتوں کی موجودگی کی باتیں کرنا شروع کیں۔

فرح ندیم کے مطابق ان کے چھوٹے بیٹے نے انہیں کہنا شروع کیا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ رات کو کوئی ان کے ساتھ آکر سوتا ہے، ان کے کمرے میں آتا ہے لیکن انہوں نے چھوٹۓ بیٹے کی باتوں پر یقین نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے بیٹے کے ساتھ سونا شروع کیا تو انہیں بھی ایسا ہی محسوس ہونے لگا کہ کوئی ان کے کمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک رات وہ بیٹے کے ساتھ سوئی ہوئی تھیں کہ تو بیٹے نے انہیں رو رو کر نیند سے اٹھایا اور کہا کہ کوئی ان کا گلا دبا رہا ہے، جب انہوں نے دیکھا تو انہیں کوئی سایہ دکھائی دیا۔

اداکارہ کے مطابق اسی طرح ایک رات جب وہ بیٹۓ کے ساتھ ہی سوئی ہوئی تھیں تو نظر نہ آںے والی ایک قوت نے ان کی ٹانگیں پکڑ لیں، پھر ان کا گلا دباکر انہیں دھمکی دی کہ وہ کب تک اپنے بیٹۓ کو ایسے ہی بچاتی رہیں گی؟

فرح ندیم نے بتایاکہ بعد ازاں انہوں نے بیٹۓ کو ملک سے باہر بھیج دیا جب کہ گھر سے جنات کا سایہ ختم کرنے کے لیے وہ وظائف پڑھنے لگیں، جس کے بعد اب ان کے گھر پر جنات کا سایہ کم ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button