سپیشل رپورٹ

ایرانی بحری وبری افواج کی شمالی شہر آستارا میں جنگی مشقیں

ایرانی میڈیا نے منگل کے روز رپورٹ کیا ہے کہ ایران میں افواج کی مسلسل جنگی مشقیں جاری ہیں ۔ یہ ایرانی جنگی مشقیں اسرائیل کے تہران میں حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ان جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ کے علاوہ ایرانی فوج کے دستے بھی شامل ہیں۔ یہ اہم بات ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی پاسداران انقلاب کور سے الگ شناخت کی حامل ایرانی افواج اور ان کے دستے بھی اسرائیل کو جواب دینے کے لیے بر سر مشق ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ آستارا کے نائب گورنر حامد موسوی کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجوں کا دفاعی جواب دینے کے لیے تیار رکھنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایرانی بحری و بری فوج کے لیے جنگی مشقوں کا انعقاد ایرانی صوبے گیلان میں کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے بحر کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

علاقے کی آبادیوں کو ان جنگی مشقوں سے ہونے والی گڑ گڑاہٹ سے پیشگی آگاہ سے نہیں کیا جا رہا ہے۔ نائب گورنر نے تیسرے روز ایران کی ان دوسری بار منعقد ہونے والی جنگی مشقوں کے بارے میں بتایا ہے یہ ان مشقوں کا طے شدہ انداز ہے کہ لوگوں کو اچانک ایسی صورت حال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کے تہران میں قتل اور فواد شکر کے بیروت میں ہلاکت کے نتیجے میں اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھانے اور جنگی ماحول کو پھیلانے میں کامیاب رہا ہے۔ جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہر روز جنگی خدشے میں گزر رہا ہے۔

امریکہ بھی اسرائیل کو ایران اور حزب اللہ کے ممکنہ جوابی حملوں سے بچانے اور اس کے دفاع کے لیے خطے میں معمول سے کہیں زیادہ جنگی لاؤ لشکر کے ساتھ آ کھڑا ہوا ہے۔ حتیٰ کہ امریکی سب میرین بھی علاقے کے پانیوں میں پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

Back to top button