فن اور فنکار

دانیہ اور میں ایم این اے کے الیکشن لڑیں گے: حکیم شہزاد

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا ہےکہ وہ اور ان کی اہلیہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر و حکیم شہزاد کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہورہا ہے جس میں دونوں نے الیکشن لڑنے سے متعلق گفتگو کی
حکیم شہزاد نے دوران انٹرویو کہا کہ مجھ سے ایک اینکر پرسن نے سوال کیا کہ آپ کے ایک طرف عمران خان، نواز شریف اور زرداری سمیت دیگر سیاست دان ہوں تو آپ کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں خود لیڈر ہوں میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بہت جلد دانیہ شاہ لودھراں سے ایم این اے کا الیکشن لڑے گی اور میں شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا،اگر قسمت نے ساتھ دیا تو ہم ملک میں صدارتی نظام لائیں گے۔

حکم شہزاد کا کہنا تھاکہ یہ باتیں نہیں ہیں ہم مشہور لوگ ہیں جو زبان سے نکالیں گے وہ ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button