کاروبار

"مائی سوزوکی، مائی سٹوری سیزن 4 ” کے ٹاپ تھری کے ناموں کا اعلان

لاہورٟ (میاں عمران ارشد ، تصاویر محمد عرفان ٞ) پاکستان سوزوکی کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں "مائی سوزوکی، مائی سٹوری سیزن 4 ” ٟ My Suzuki My Story Season 4. ٞ کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ہیروشی تھے ۔

تقریب کے آغاز میں سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر ہیروشی نے پاکستان میں سوزوکی کی شاندار لیگسی سے کیا ۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سوزوکی محض نقل وحمل کا ذریعہ نہیں بلکہ زندگی کے سفر میں ایک قابل اعتماد ساتھی کی بھی خثیت رکھتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سوزوکی ایک کار ہی نہیں ہمارے خاندان کا حصہ ہے جو ہر خوشی اور غم میں ہماری یادوں میں شامل ہے ۔

تقریب کا سب سے اہم مرحلہ "مائی سوزوکی، مائی سٹوری سیزن 4 ” کے ٹاپ تھری کے ناموں کا اعلان تھا ۔

ان فاتحین نے اپنی سوزوکی گاڑیوں کے ساتھ مہم جوئی ،چیلنجز اور کامیابوں کی کہانیاں سب کے ساتھ شیئر کیں ۔اس مرحلے میں انعام پانے والے تین خوش نصیبوں میں سر فہرست خاور مجید تھے جنھیں برانڈ نیو آلٹو 660cc کا انعام دیا گیا ، دوسرے نمبر پر عائشہ کرن کا نام آیا جن کو یورپ ٹرپ کے کےلئے نامزد کیا گیا تیسرے خوش نصین ادریس رحمان تھے جنئیں جی ایس ایکس 125 موٹر سائیکل انعام ملا ۔

تقریب کے اختتام پر "مائی سوزوکی، مائی سٹوری سیزن 5 ” کا ٹیرز پیش کیا گیا جس کا مقصد یہ بھی بتانا تھا کہ سوزوکی کی لیگسی کا سفر جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button