دلچسپ و حیرت انگیز

اپنی بیوی کو وزیر اعظم بناؤنگا’، بنگلادیشی شہری حسینہ واجد کی قیمتی ساڑھیاں لے گیا

بنگلادیش میں سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین وزیراعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ہی مظاہرین میں سے ایک شخص حسینہ واجد کی ایک اٹیچی لے کے جارہا تھا جب اس سے سوال کیا گیا کہ اس کے اندر کیا سامان ہے؟

مذکورہ شخص نے بتایا کہ اس کے اندر حسینہ واجد کی ساڑھیاں ہیں جو میں اپنی بیوی کو دوں گا اور اسے وزیراعظم بناؤں گا۔

اس سے قبل بھی کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں مظاہرین وزیراعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہوکر کھانے پر ٹوٹ پڑے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہونے پر وہاں موجود کھانے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کی ہی ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت جانے کے بعد مظاہرین نے ان کی سرکاری رہائش میں توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button