اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنیوالے پاکستانیوں کی تعدادکتنی ہے؟ سروے نتائج جاری
مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے جواب میں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اسرائیل اور اس کےاتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے کے مطابق 62 فیصد پاکستانیوں نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنےکا کہا جب کہ 24 فیصد نے بائیکاٹ نہ کرنےکا کہا۔
سروے نتائج کے مطابق بائیکاٹ کرنے والوں میں 30 سال کی عمرتک کے نوجوانوں کی اکثریت ہے، اس عمر کے67 فیصد افراد نے بائیکاٹ کرنےکا بتایا۔
30 سے 50 سال کی عمرکے 59 فیصد جب کہ 50 سال سے زائد عمر کے 56 فیصد پاکستانیوں کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھنے کا دعویٰ کیا گیا۔
سروے میں 65 فیصد مرد اور 58 فیصد خواتین اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتی دکھائی دیں۔
بائیکاٹ کرنے والوں کی شرح شہری آبادی میں زیادہ ہے، شہروں میں 68 فیصد جب کہ دیہاتوں میں 59 فیصد نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا