دلچسپ و حیرت انگیز
بنگلادیش: احتجاج میں شریک نوجوان وزیراعظم ہاؤس کے بستر پر لیٹ گیا
شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین بڑی تعداد میں وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوگئے، ایک نوجوان وزیراعظم ہاؤس کے بستر پر لیٹ گیا۔
بنگلادیش میں طلباء کے احتجاج نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا، حسینہ واجد مستعفی ہو کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت چلی گئیں، مظاہرین فتح کے نعرے لگاتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوگئے۔
وزیراعظم ہاؤس میں مظاہرین نے داخل ہونے کے بعد توڑ پھوڑ اور لوٹ مار شروع کردی، جبکہ ایک نوجوان وزیراعظم ہاؤس میں موجود آرام دہ بستر پر لیٹ گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سر پر بنگلادیش کا پرچم باندھے نوجوان بستر پر جوتوں سمیت لیٹا ہوا ہے اور مختلف انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بنوارہا ہے۔