پاکستان
ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ قبل ازیں پیر 22 جولائی کو ملکی سکیورٹی صورت حال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پراپیگنڈے کے پیش نظر ہم نے تواتر سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔