فن اور فنکار

نکاح کیا کوئی جرم نہیں: دانیہ کا دوسری شادی پر بیان

عامرلیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کا اپنی دوسری شادی سے متعلق کہنا ہے کہ انہوں نے نکاح کیا ہے کوئی جرم نہیں کیا۔

عامر لیاقت کی بیوہ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد دانیہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ویڈیوز میں دانیہ کو دُلہن کے روپ میں اسٹیج پر شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ نکاح کی تقریب کے دوران دانیہ اور ان کے شوہر حکیم نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا
دانیہ نے حکیم شہزاد سے پہلی ملاقات سے متعلق بتایا کہ ’میں نے نکاح کیا ہے کوئی جرم نہیں کیا، میں نے سنت ادا کی ہے جو کہ ہر عورت کو کرنی چاہیے کیوں کہ عورت کو مرد کا سہارا چاہیے ہوتا ہے مجھے بھی ضرورت تھی، شہزاد نے مجھے پروپوزل بھیجا اور میں نے کافی سوچنے سمجھنے کے بعد ان سے نکاح کرلیا‘۔

شوہر سے پہلی ملاقات سے متعلق دانیہ کا بتانا تھا کہ ’والدہ ان سے دوائی لینے گئی تھیں جہاں شہزاد کی میری فیملی سے پہلی ملاقات ہوئی اور پھر جان پہچان ہوگئی، شہزاد سے میری ملاقات باربی کیو میں ہوئی‘۔

شہزاد سے شادی کیوں کی کہ سوال پر دانیہ کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہت اچھے انسان ہیں اور سچی شخصیت کے مالک ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button