دلچسپ و حیرت انگیز

طلاق کی خوشی میں خاتون کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل

دو لوگوں کے درمیان قائم ازدواجی رشتے میں علیحدگی پر پہلے جہاں افسوس منایا جاتا تھا وہیں اب چند لوگ ایسے بھی ہیں جو اس رشتے سے نجات ملنے پر باقاعدہ جشن کا انتظام کرتے ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر طلاق کی خوشی میں ڈانس کرکے جشن مناتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہے جس میں خاتون کو  طلاق کی خوشی میں لہنگا چولی پہنے مختلف  بالی وڈ گانوں پر  ڈانس کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کی ویڈیو میں بیگ گراؤنڈ تھیم  پر ’طلاق مبارک‘ لکھا بھی دیکھا جاسکتا ہے جب  کہ ویڈیو میں خاتون کو متعدد گانوں پر خوشی سے ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

طلاق کے بعد جشن منانے پر خاتون کے دوستوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوب شور شرابہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈانس کرتی خاتون کی ویڈیو  امریکا کی  ہے جو کہ امریکا میں اسٹور چلاتی ہیں، تاہم یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی کیوں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button