کاروبار

مزید 10 روپے سستا٬ پیٹرول کی قیمت میں اب تک حکومت کتنا ریلیف دے چکی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی ۔جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف دیا جا چکا ہے۔

وزرات خزانہ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button