دلچسپ و حیرت انگیز
نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں ’بھوت‘ آگیا؟ ویڈیو وائرل
نریندر مودی کی تقریب حلف برداری راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوگئی جس میں اچانک بھوت آگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت کے 2024 لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد نریندر مودی نے اپنے وزرا کے ساتھ راشٹرپتی بھون میں حلف لیا جہاں توجہ وزرا کی حلف برداری پر تھی۔
تقریب کے دوران ویڈیو میں ایک غیرمعمولی واقعہ ریکارڈ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ایم پی درگا داس یوکے کے حلف لینے کے بعد پیش آیا۔
ویڈیو سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ بھوت تھا، کوئی جنگلی جانور، شاید چیتا گزر گیا تھا جبکہ کچھ کا دعویٰ ہے کہ یہ شیر تھا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درگا داس کے حلف لینے کے بعد راشٹر پتی بھون میں عجیب و غریب چیز نظر آرہی ہے۔