خاتون صحافی کے ساتھ براہ راست نشریات میں پیش آیا دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل
امریکا میں خاتون صحافی کے ساتھ براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نیوز نیشن کی رپورٹر کیلی میئر کے سر پر پرندے نے اترنے کی ناکام کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائٹ ہاؤس کی رپورٹر نے واقعے کا کلپ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیلی میئر لائیو سیگمنٹ کررہی تھیں اچانک ان کے سر پر پرندہ آکر بیٹھنے لگا تو وہ نیچے جھک گئیں اور آہستہ سے کہا ’اوہ میرے خدا‘۔‘
تاہم خاتون صحافی نے خود کو سنبھالا اور بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج بہت سی خبریں تھیں لیکن لائیو جانے سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس میں ایک پرندہ میرے سر پر آگیا۔‘
خاتون صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اسے 10 لاکھ کے قریب ویوز حاصل ہوچکے ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ’وائٹ ہاؤس سے آئی سب سے بہترین ویڈیو ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ نے خود کو اچھے سے سنبھالا اور اپنی نشریات جاری رکھی۔‘