فن اور فنکار

فلمی بجٹ کا بڑا حصہ اسٹارز کی فرمائشوں پر خرچ ہوجاتا ہے، بھارتی ہدایت کار

بھارتی فلمساز، ہدایتکار اور اداکار انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ بڑے بجٹ کی فلمیں باکس آفس پر پرفارم کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔

حال ہی میں اس حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے 51 سالہ فلمساز نے کہا کہ اداکاروں کے مطالبات اور فرمائشوں کے علاوہ انکے ساتھ مصاحبین کی فوج ظفر موج کی دیکھ بھال پر کافی اخراجات کرنے پڑتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تین گھنٹے کی مسافت پر کار بھیج کر ان اداکاروں کی فرمائش پر فائیو اسٹار برگر منگوانے پڑتے ہیں۔

بھارتی فلمساز نے کہا کہ فلموں کی پروڈکشن پر لگنے والی بھاری رقوم دراصل فلموں کے بجائے اسٹارز کے مطالبات کی نذر ہوجاتی ہیں۔

انوراگ کشیپ نے کہا کہ انھوں نے اپنے سیٹ پر کبھی اتنے وینیٹی وین (ہر قسم کی سہولتوں سے مزین و آراستہ وین یا گاڑی) نہیں دیکھیں جتنے سیکریڈ گیمز (بھارتی ٹیلی ویژن کا کرائن تھرلر سیریز) کے سیٹ پر نظر آئیں، لہٰذا اب یہ کلچر شروع ہوگیا ہے تو اب آپ بجٹ کم نہیں کرسکتے۔

انھوں نے کہا کہ اب ان کو بھی کافی ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں جو پہلے بالکل نظر انداز کیے جاتے تھے اور وہ ہیں ٹیکنیکل کریو، گو کہ یہ ٹھیک ہے لیکن اب بہت سی اضافی چیزیں ہونا شروع ہوگئی ہیں

جواب دیں

Back to top button