سپیشل رپورٹ

فرانسیسی شہری 8 ماہ تک پیدل سفر طے کر کے مدینہ منورہ پہنچ گیا

فرانسیسی شہری محمد بولابیار 8 ماہ تک پیدل سفر طے کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں سے وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

ایڈونچرز کے شوقین محمد بولا بیار 13 ممالک سے ہوتے ہوئے 8 ہزار کلو میٹر پیدل مسافت طے کرکے مدینہ پہنچے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی شہری کو سفر کے دوران راستے کی مشقتیں بھی برداشت کرنا پڑیں سفر کے دوران انہیں شہروں، بیابانوں اور جنگلوں سے بھی گزرنا پڑا۔ فرانسیسی شہری محمد بولابیا کے والد کا تعلق تیونس جبکہ والدہ کا مراکش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’دوران سفر سڑکوں پر زیادہ مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم سفر میں سب سے بڑا چیلنج موسمی حالات تھے، میں اپنے ملک سے نکلا تو گرمی تھی، راستے میں بہار کا موسم گزرا ، سردیوں اور خزاں کے موسم سے گزرتے ہوئے جب یونان کی سرحد پرپہنچا تو شدید برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس پر دوہفتے کےلیے سفر کو روکنا پڑا‘۔

موسم گرما کے حوالے سے محمد بولا کا کہنا تھا ’ایسے بھی مقامات آئے کہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور دھوپ کی تمازت میں اپنا سفرجاری رکھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہاں آکر بہت خوش ہوں، بچپن سے میرا خواب رہا ہے کہ مکہ اور مدینہ کی زیارت کروں،کل یہاں پہنچ کر میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں’۔

جواب دیں

Back to top button