سپیشل رپورٹ

ہارڈ لینڈنگ کے کیا معنی ہیں؟

ایران کا سرکاری میڈیا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاعات کے لیے ہارڈ لینڈنگ کی اصطلاح استعمال کر رہا ہے۔

فضائی حادثات کے لیے یہ اصطلاح اکثر روسی حکام استعمال کرتے ہیں۔ عمومی طور پر روس کی فوج یہ اصطلاح استعمال کرتی ہے جب فوجی طیاروں کو ایسے حادثات پیش آتے ہیں۔

مثلاً 2022 میں روس کے ریزان کے علاقے میں ایک Il-76 نامی فوجی سامان بردار جہاز تباہ ہوا تھا اور اس جہاز پر سوار پانچ فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے باوجود کہ یہ جہاز تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا مگر روسی حکام نے ابتدا میں اس حادثے کے لیے ہارڈ لینڈنگ کی اصطلاح استعمال کی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روسی حکام لفظ ’کریش‘ کا استمعال نہیں کرتے کیونکہ اس سے زیادہ خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

اس طرح کی اصطلاحات استعمال کرنے کو ’نیوسپیک‘ کہا جاتا ہے یعنی مبہم الفاظ کا استعمال۔ اس کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ ’ایکسپلوژن‘ کو بینگ‘ کہا جاتا ہے اور ایک فوجی کی موت کو اس کا ملٹری یونٹ سے ’غائب‘ ہونا قرار دیا جاتا ہے یعنی جس کے بارے میں کسی طرح کی کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button