سپیشل رپورٹ
” یہ ان کے بارے میں پوچھتا ہے اسے اٹھا لو ” شعر پڑھنے والے شاعر کو نامعلوم افراد کی جانب سے اٹھا لیا گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک آزاد صحافتی پلیٹ فارم ” پاکستان ٹریبیون” کی طرف سے ایک احمد فرحاد نامی شاعر کی تصویر کو شیئر کیا گیا ۔
جس کی تفصیلات میں بیان کیا گیا ہے مذکورہ شاعر نے چند دن پہلے ایک مشاعرے میں مندرجہ ذیل اشعار کہے
یہ اپنی مرضی سے سوچتا ہے اسے اٹھا لو
اٹھانے والوں سے کچھ جدا ہے اسے اٹھا لو
وہ بے ادب اس سے پہلے جن کو اٹھا لیا تھا
یہ ان کے بارے میں پوچھتا ہے اسے اٹھا لو
تفصیلات کے مطابق ان کی بیوی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرحاد کر انہی کے گھر سے نا معلوم افراد نے اٹھا لیا۔








