زیادتی کا جھوٹا کیس دائر کرنے والی لڑکی کے ساتھ قسمت کا عجیب کھیل
قسمت نے زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے والی لڑکی کے ساتھ عجیب کھیل کھیلا، اسے بھی وہی سزا مل گئی جو مرد کو ملی تھی۔
بھارتی ریاست اترپریش کے شہر بریلی میں ایک لڑکی کو زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے پر عدالت نے 4 سال پانچ ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مذکورہ خاتون پر 5 لاکھ 88 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عورت کی جانب سے جھوٹا کیسر دائر کرنے کی وجہ سے جتنا عرصہ اجے نامی شخص کو جیل میں رہنا پڑا، اس دوران وہ کمانے سے محروم رہا، اس لیے عورت سے جرمانہ کی رقم لے کر اسےمذکورہ مرد کو دیا جائے۔
کورٹ کا کہنا تھا کہ یہ معاشرے کا نہایت اہم مسئلہ ہے، یہ بہت تشویشناک بات ہے کہ کوئی اپنے مقاصد کے لیے پولیس اور عدالت کا استعمال کرے۔ کسی بھی خاتون کو غیرمنصفانہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی حرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
2019 میں خاتون کی ماں نے مرد پر اغوا اور ریپ کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا، اس وقت وہ لڑکی 15 سال کی اور مرد 21 سال کا تھا۔
ٹرائل کے دوران لڑکی نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا تھا کہ اجے نامی مرد نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی اور نہ اسے اغوا کیا، جس پر عدالت نے لڑکی کو سزا سنائی۔