Uncategorizedفن اور فنکار

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان تک پولیس کیسے پہنچی؟

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ان ملزمان کو فائرنگ کے واقعے کے 48 گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیا تھا جس میں وہ ملزم بھی شامل ہے جس نے سلمان خان کے گھر کے باہر باقاعدہ فائرنگ کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ اتوار کو گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد فائرنگ میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گجرات کے بھوج ضلع سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ وکی گپتا اور 21 سالہ ساگر پال کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر کرائے کے ایگریمنٹ اور موٹرسائیکل کی خریداری کے لیے دیے گئے دستاویزات کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی جس کے بعد ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے لوگوں اور دیگر طریقوں کا استعمال کیا گیا۔

ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ملزمان اصل میں بہار کے رہنے والے ہیں جو 28 فروری کو ممبئی سینٹرل اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے رائے گڑھ میں سلمان خان کے فارم ہاؤس سے تقریباً 13 کلومیٹر دور ایک گھر کرائے پر لیا تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ ملزمان نے فارم ہاؤس کی ریکی کی تھی یا نہیں۔

بھارتی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مالک مکان اور ملزمان کے درمیان پہلی مرتبہ ایڈوانس 10 ہزار اور ماہانہ کرایہ 3500 روپے کا معاہدہ طے ہوا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button