سپیشل رپورٹ

ایران کا کامیکازی ڈرون کیا ہے؟

ایرانی ساختہ کامیکازی ڈرون ایک طرح کا فضائی بم ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے لیس یہ ڈرون ہدف کے آس پاس اس وقت تک اڑ سکتا ہے جب تک اسے حملے کا پیغام نہ ملے۔

ہدف سے ٹکرائے جانے پر دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتا ہے جس کے نتجے میں ڈرون بھی تباہ ہو جاتا ہے۔ ایران کا یہ ڈرون تقریباً آٹھ فٹ دو انچ چوڑا ہے جس کا ریڈار کے ذریعے سراغ لگانا مشکل ہوتا ہے۔

عسکری امور کے ماہر جسٹن کرمپ نے بتایا کہ ’یہ ڈرون بہت نیچا اڑتے ہیں اور ان کو لہروں میں بھیجا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے فضائی دفاع کے ذریعے ان کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔‘

جواب دیں

Back to top button