سپیشل رپورٹ

ایران کے جوابی حملے کا خوف، اسرائیل مفلوج ہو کر رہ گیا

ایران کی انتقامی کارروائی کے خوف سے اسرائیل مفلوج ہوگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح کو مقبوضہ علاقوں کی فضا میں اسرائیل کے فوجی طیاروں نے وسیع پیمانے پر پروازیں کی ہیں۔

اسی طرح صیہونی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل کی فضا میں مسافر بردار طیاروں کی آمد و رفت رک گئی ہے اور تقریبا کوئی بھی پرواز کچھ دیر پہلےسے انجام نہیں پا رہی ہے۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی، ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کا خوف اس بات کا باعث بنا ہے کہ پورا مقبوضہ علاقہ مفلوج ہوگيا ہے۔

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ نیا حکم مقبوضہ علاقوں سے باہر، افسروں اور فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

غاصب صیہونی فوج کے ریڈیو نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ فوج نے ایران کے ممکنہ ردعمل کے خوف سے فوجی اہلکاروں کے بیرون ملک سفر پر پابندیاں بڑھا دی ہیں۔

اسی سلسلے میں عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے ایک سروے کے نتائج شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے ساٹھ فیصد باشندوں میں منفی جذبات، چوبیس فیصد میں مایوسی اور تیئیس فیصد صیہونیوں میں بے چینی کا احساس پایا جاتا ہے۔

اس سروے کے مطابق اڑسٹھ فیصد اسرائیلی خواتین میں منفی جذبات خصوصاً بے چینی پائی جاتی ہے جن میں سے بتیس فیصد کو شدید تشویش لاحق ہے۔ اسی دوران صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اس حکومت کے فوجی اور سیکورٹی حکام کے اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں ایران کی جوابی کارروائی کی کیفیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button