مزیدار پکوان

اب آپ بھی افطار میں بنائیں یہ مزیدار پیزا سینڈوچ

بریڈ سلائس 8 عدد، چکن تکہ میٹ ایک عدد کیوبز میں کٹا ہوا، پیاز ایک عدد چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی، شملہ مرچ ایک عدد چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی، ٹماٹر ایک عدد چھوٹے کیوبز میں کٹا ہوا، مکھن 4 اونس، نمک آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، زیتون 4 سے چھ عدد کٹے ہوئے، اوریگانو ایک چائے کا چمچ، چیڈر چیز ایک کپ کدوکش کی ہوئی، پیزا سوس آدھا کپ، لال مرچ آدھا چائے کا چمچ کُٹی ہوئی۔

ترکیب:

پہلے مکھن کو بریڈ سلائسز پر لگائیں۔ ایک پیالے میں پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ، چکن تکہ میٹ کیوبز، نمک، کالی مرچ، زیتون، اوریگانو، چیڈر چیز، پیزا سوس اور کُٹی لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔

اب بریڈ کے ایک سلائس کو ٹوسٹر پر رکھیں اور درمیان میں فلنگ بھر کر دوسرا سلائس رکھ دیں۔

پھر اسے پانچ منٹ کے لیے ٹوسٹ کر لیں، باقی بریڈ سلائسز بھی اسی طرح تیار کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button