فن اور فنکار

ہانیہ عامر کی ’پُراسرار’ شخص کیساتھ تہلکہ خیز تصاویر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ اور ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی پراسرار شخص کے ہمراہ ہنگامہ خیز تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر ہر گزرتے دن اپنی پوسٹ کے سبب خبروں کی زینت بنی دکھائی دیتی ہیں۔

کبھی بھارتی گلوکار بادشاہ اور ہانیہ عامر کےنام کے چرچے زبان زدعام ہوتے ہیں تو کبھی اداکارہ کا لباس اور انکا رقص سوشل میڈیا کی زینت بنا دکھائی دیتا ہے

ہمسفر کی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں مزید ان دیکھی تصاویر کے ساتھ ایسی پوسٹ جاری کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے چند تصاویر جاری کی جس میں انہیں شمالی علاقہ جات کا دورہ کرتے دیکھا گیا

تصاویر بظاہر تو معمولی لگ رہی تھیں جن میں اداکارہ ہانیہ محض ہلہ گلہ کرتی اور قیمتی لمحات گزارتی نظر آرہی تھیں تاہم ایک تصویر ایسی بھی تھی جس نے مداحوں کو دنگ کردیا۔

اس تہلکہ خیز تصویر میں ہانیہ عامر کسی پراسرار شخص کے ہمراہ بیٹھیں ہیں جسکا چہرہ تصویرمیں دکھایا نہیں گیا تاہم اسکا ہاتھ کبھی ہانیہ کے چہرے کو چھوتا تو کبھی انکا ہاتھ تھامتا نظر آرہا تھا۔

صرف یہی نہیں بلکہ پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے ہانیہ عامر کےمنفرد الفاظ بھی کسی نئی کہانی کی جانب اشارہ دیتے معلوم ہورہے تھے۔

پر اسرار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے باوجود صارفین کی نظروں سے اوجھل رہنے والے اس شخص کو لے کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کمنٹ سیکشن میں صارفین کا حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص کی بارے میں جاننے کی جستجو بڑھ گئی۔https://www.instagram.com/p/C1uHyDrNx2B/?igsh=MTdwN29oa3ZoMWk0eA==

ایک صارف کا کہنا تھا کہ،’وہ پراسرار لڑکا کون ہے؟’

ایک اور صارف نے لکھا،’کیا یہ ہانیہ کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟’

جب کہ کئی صارفین نے بھارتی گلوکار بادشاہ کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ ’اگر یہ بادشاہ نہیں ہے تو پھر کون ہے؟

جواب دیں

Back to top button