عمران اشرف نے اپنی بیوی کو طلاق کب اور کیسے دی ؟

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر کرن اشفاق نے اپنے سابقہ شوہر و اداکار عمران اشرف سے طلاق ملنے کے متعلق ایک نیا انکشاف کردیا۔
رواں ماہ کے آغاز میں کرن اشفاق کی سیاستدان حمزہ علی سے دوسری شادی کی تصاویر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر دو مختلف خیالات کی عکاسی کرتے صارفین نظر آئے۔ بعض کرن اشفاق کی دوسری شادی پر خوش نظر آئے تو چند کرن کی کردار کشی کرتے اور عمران اشرف کیساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے دکھے۔
اب ان تبصروں پر خود کرن اشفاق نے لب کشائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور طلاق کے حوالے سے کئی ہوشربا حقائق سے پردہ ہٹایا۔
کرن اشفاق نے بتایا کہ ‘ میری پہلی شادی کے پانچ سال بے حد تکلیف دہ تھے۔ لیکن والدہ کی نصیحت کے سبب برداشت کرتی رہی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ میری وجہ سے میری دونوں بہنوں کا گھر نہ خراب ہوجائے’۔
کرن اشفاق نے انکشاف کیا کہ ‘بظاہر میں طلاق کے بعد ملائیشیا چلی گئی تھی جس پر لوگوں نے تنقید کی اور کہا کہ عدت مکمل نہیں کی تو میں یہ بتانا چاہوں گی کہ میری طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر اگست کے آخر میں ہوچکی تھی’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘عمران نے خود مجھے طلاق دی تھی کیونکہ میں خلع نہیں لینا چاہتی تھی، لیکن ہم دونوں نے اکتوبر میں طلاق کا باقاعدہ اعلان کیا’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘ میرا ارادہ یہی تھا کہ بیٹے کے 10 سال کے ہوجانے کے بعد ہی شادی کروں گی لیکن میری ذہنی حالت اور طبیعت بہت خراب ہوگئی تھی۔ مجھے دورے پڑنے لگے تھے اور مجھے اس حالت میں دیکھ کر میری فیملی بہت پریشان تھی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میرے والد نے میری دوسری شادی کروانے کی بہت کوشش کی لیکن میں راضی نہیں ہوئی۔ پھر ایک رات والد کو تہجد میں روتے ہوئے دیکھا تو اپنا فیصلہ بدل دیا اور دوسری شادی کے لیے ہاں کردی
اُنہوں نے کہا کہ ‘میں راضی ہوگئی تھی لیکن والد کے سامنے یہ شرط رکھی تھی کہ لڑکا کراچی کا ہی ہونا چاہئے کیونکہ میں اپنے بیٹے سے علیحدہ نہیں ہونا چاہتی جس کے بعد والد نے مجھے حمزہ کا رشتہ دِکھایا اور میں راضی ہوگئی’۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘اب میرے دو گھر ہیں، ایک لاہور میں اور ایک کراچی میں، لاہور میں میری ساس رہتی ہیں جبکہ میرے شوہر حمزہ کراچی میں ہی مقیم ہیں”۔
حمزہ کی والدہ کی تعریف کرتے ہوئے کرن کی آنکھوں سے آنسوں چھلک پڑے اور انہوں نے کہا کہ ’یہ خوشی کے آنسو ہیں، مجھے امید نہیں کہ میری ساس اتنی اچھی ہوں گی، یہ بہت بڑی رحمت ہے‘







