تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے استعفیٰ دے دیا

 پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس(ر)سید اصغر حیدر کے بعد ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے بھی استعفیٰ دے دیا تاہم استعفیٰ کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوادیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کے استعفیٰ کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔

یاد رہے اکتوبر 2021 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی حتمی منظوری دی تھی، اس سے قبل ظاہر شاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے.

خیال رہے دو روز قبل پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس(ر)سید اصغر حیدر نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفی دیا، ان کی مدت ملازمت مارچ 2024 میں مکمل ہونا تھی۔

فروری 2021میں پی ٹی آئی حکومت نےسید اصغر حیدرکو 3 سال کی توسیع دی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button