پیٹرول ، بجلی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافے کی تیاری کرلی ہے۔
وزارت صحت نے ادویات مہنگی کرنے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی ( ڈریپ ) کی جانب سے119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہےجن میں سر درد، بخار، دل کے امراض، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات شامل ہیں۔
ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری کے بعد ٹائی فیم انجکشن کی قیمت687 سے بڑھ کر3216 روپے ہوجائے گی
ڈریپ ذرائع کے مطابق نلٹریکسن کی قیمت میں 213 فیصد اضافے کی تجویر دی گئی ہے حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد نلٹریکسن کی قیمت 665 سے بڑھ کر 2084 روپے کردی جائے گی۔
ڈریپ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ڈراپ کی قیمت 26 روپے سے بڑھ کر 73 روپے ، اینٹی ٹی بی ٹیبلٹ کی نئی قیمت 1762 روپے، فینوفائبریٹ کی قیمت 135 روپے سے بڑھا کر 422 روپےکرنے کی سفارش کی گئی ہے