تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش شروع کردی۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ شاہ محمود، فواد چوہدری، اسد عمر و دیگر رہنما استعفوں کی منظوری کی حکمت عملی تیار کریں گے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف سپیکر قومی اسمبلی سے رابطے کریں گے۔ سپیکر کے سامنے ممبران پیش ہو کر استعفوں کی منظوری کا مطالبہ رکھیں گے۔ قومی اسمبلی میں استعفوں کی منظوری سے متعلق قانونی پہلوؤں پر بھی مشاورت ہوگی۔