تازہ ترینتحریکخبریں

کسی ابہام کا شکار نہ ہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے : عمران خان

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ابہام کاشکار نہ ہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پنجاب کی سینیئرقیادت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ارکان اسمبلی سے رابطوں کیلئے ریجنل تنظیموں کو ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کا ہوم ورک مکمل ہوتے ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین ارکان سے رابطوں اور ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا ۔ جن ارکان کو خریدنے کی کوشش کی گئی انہیں محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے 9 جنوری کو اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے یہ حکم معطل کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button