سیاحت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ترکیہ کے شہر استنبول میں زوردار دھماکے کے نیتجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائر کی استقلال اسٹریٹ میں ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
دھماکے میں اب تک پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا مبینہ طور پر خودکش حملہ ہو سکتا ہے، دھماکے کے بعد تقسیم اسکوائر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔