ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن سے گفتگو میں اندازہ ہوا کہ وہ یوکرین جنگ کاجلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ روسی صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے سے متعلق اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔
ترک صدر کے مطابق یوکرین اس ماہ اپنا بہت بڑا علاقہ روسی قبضے سے واپس لینے میں کامیاب ہوا ہے۔ روس کے لیے صورتِ حال خاصی پریشان کن ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان 200 قیدیوں کا جلد تبادلہ ہوسکتا ہے ۔