الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس کے مطابق عمران خان 23 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں، پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چارسدہ جلسہ پر آج طلب کر رکھا تھا۔