تازہ ترینخبریںکاروبار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

پیٹولیم مصنوعات کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق  امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.72 ڈالر کمی کے بعد 83.16 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.61 ڈالر گراوٹ کے بعد 89.22 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

خبروں کے مطابق فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر کساد بازاری کا خوف اور چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے تاہم اب ان میں کمی آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button