تازہ ترینتحریکخبریں

نواز شریف لندن سے حکم دے رہا ہے کہ فلاں کو گرفتار کرو ، عمران خان

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس کو ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا اس کا بڑا بھائی نواز شریف لندن میں بیٹھ کر حکم دے رہا ہے کہ فلاں کو گرفتار کرو۔

چشتیاں میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کا گڑھ چشتیاں نہیں لندن ہے، پاکستانی باہر محنت کرکے پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں، یہ یہاں سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیج دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سارا خاندان لندن میں ہے صرف کمائی کرنے پاکستان آتے ہیں جب تک ملک میں انصاف نہیں کرتے خوشحال نہیں ہو سکتے۔ پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمیں دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے۔اسمبلی میں بڑے ڈاکو دیکھے اور جیل میں تمام چھوٹے چور دیکھے، ہم ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو وزیر اعظم بنا دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک کی سربراہی کرنے والے 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ہم اپنے بچوں کو پڑھا نہیں سکتے اعلیٰ تعلیم نہیں دے سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button