تازہ ترینخبریںپاکستان

گورنر پنجاب کی آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دینے کی ہدایت

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ملاقات، آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب کو جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قیدی مجرم ہونے کے ہونے کے ساتھ انسان بھی ہیں۔ قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائی، تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں۔

اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں قیدیوں کی فلاح بہبود کے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں.
جیلوں میں واش رومز بہتر بنائے ہیں۔ جیلوں میں ماحول بہتر بنایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے 30 منٹ بات کرنے کے لیے کی ٹیلی فون سہولت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button