تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز الہٰی کی آرمی چیف کے کردار کی تعریف

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جمہوریت ، ملکی دفاع اور اسلام کی خدمت کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاک فوج کے ساتھ کسی کے تعلقات خراب ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button