تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

 چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور  ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری ، فیصل جاوید، اسدعمر، راجہ خرم نواز،  علی نواز  اعوان سمیت شیخ رشید بھی مقدمے میں نامزد کیےگئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ، عمران خان کی ایما پر  پی ٹی آئی رہنماؤں اور تقریباً 1 ہزار افراد نے سڑک بلاک کی،  عمران خان اور  پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاؤڈ سپیکرکا بھی استعمال کیا۔

عمران خان کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button