تازہ ترینخبریںپاکستان

25 مئی کے واقعات : پولیس افسران کیخلاف مقدمہ کرنے پر پنجاب حکومت کشمکش کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو سیاسی مشیروں نے 25 مئی واقعات پر افسران کے خلاف پرچے درج نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 25مئی واقعات پرپولیس افسران کیخلاف مقدمہ کرنےپرپنجاب حکومت کشمکش کا شکار ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو افسران کے خلاف پرچے درج نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت چند اعلیٰ افسران اور سیاسی مشیروں نے مشورہ دیا ہے۔

ذرائع سیکرٹریٹ نے بتایا ہے کہ پولیس افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی اور تبادلوں تک ہی معاملات رکھےجائیں، پولیس افسران کیخلاف مقدمات کرنے سے فورس کا مورال ڈاؤن ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ کو مقدمات درج کرنے کا کہا جارہا ہے، پرویز الہٰی کی عمران خان سے ملاقات میں بھی اسی معاملے پر بات ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button