تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان شہباز گل کی عیادت کے لیے پمز اسپتال پہنچے، تاہم انہیں شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

عمران خان کے اسپتال پہنچنے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے، شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری بھی پمز پہنچے ہیں۔

پمز اسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے  کارڈیالوجی وارڈ کے باہر نعرے بازی بھی کی جارہی ہے، مراد سعید اور علی نواز اعوان پمز اسپتال میں موجود ہیں۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، اسپتال پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، عوام یا کوئی بھی شخص ملاقات کی کوشش کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا نہ کرے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شہباز گل کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس نے اسپتال میں سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں، کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button