تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز پہنچ گئے

سابق وزیراعظم عمران خان  اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے۔

عمران خان کی آمد کے موقع پر پمز ہسپتال میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ عمران خان ملاقات کیلئے ہسپتال پہنچے ہیں تاہم وہ اپنی گاڑی میں موجود ہیں۔ ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں اور ہسپتال پراضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام یا کوئی بھی شخص ملاقات کی کوشش کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا نہ کرے۔اسلام آباد پولیس نے ہسپتال میں سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے ، ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق کسی بھی لا اینڈ آرڈرکی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button