تازہ ترینخبریںسیاسیات

شہباز شریف بے بس وزیرِ اعظم ہیں: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیرِ اعظم ہیں۔

شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی، ایم کیو ایم اور بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولہے سے نہ ہٹایا گیا تو پھٹ جائے گا، غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں، جن سے ملک میں پرچون فروش بھی محفوظ نہیں ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ 70ء کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ حکمران مرکز میں پرویز الہٰی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں،ان کےخلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button