تازہ ترینخبریںدنیا

کابل میں دھماکا، 8 افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس ترجمان خالد زدران نے کہا ہے کہ دھماکا رش والی جگہ پر ہوا، سینئر طالبان رہنما نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد سبزی کے ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا۔

طالبان رہنما نے کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button