سپورٹس

سپیڈ سٹارکا طویل اسپیل،مداحوں سےدعاوں کی اپیل

لیجنڈ فاسٹ باولر ، راولپینڈی ایکسپریس شعیب کو گُھٹنے کے آپریشن کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا 8گھنٹے طویل آپریشن کیا جائے گا۔
سپیڈ سٹآر نے ہسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو شیئر کی اور مطلع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ میری آخری سرجری ہو گی ، اس سے قبل میرے 5 آپریشن ہو چکے ہیں.،شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاؤں کی درخواست کی ہے۔


انہوں نے کہا میں نے پاکستان کے لیے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری کروانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button