Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںسپورٹس

کامن ویلتھ گیمز، ہاکی میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں قومی ٹیم نے ہاکی ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ 

کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 3-4 سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

خیال رہے کہ مینز ہاکی کے اس ایونٹ میں قومی ٹیم کا پہلا میچ جنوبی افریقہ سے 2-2 سے برابر رہا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں اسے نیوزی لینڈ سے 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایونٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو 2-3 سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کیخلاف 0-7 کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

یوں قومی ٹیم کو گروپ پوائنٹس کی بنیاد پر ساتویں پوزیشن کا میچ کھیلنا تھا جس میں اس نے کینیڈا کو ہرا کر یہ پوزیشن لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!