تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لیتے ہوئے پی ٹی آئی کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دو بار دینے کا معاملہ بھی ریفرنس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دو بار دینے کا معاملہ بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا ، ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے بعد واپس لیا گیا۔

پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے واپس لیا گیا ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس سپریم  جوڈیشل جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا تھا۔

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں کہا تھا کہ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، جس میںچیف الیکشن کمشنر پرممنوعہ فنڈنگ کافیصلہ جلد سنانے کیلئےدباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button