تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف دائر ریفرنس واپس لے لیا

 تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں دائر ریفرنس واپس لے لیا ۔

ریفرنس رجسٹرار  آفس پہنچنےکے فوری بعد ہی واپس لیا گیا۔ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونےکے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگرکیا جائےگا۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکے خلاف ریفرنس اس لیے روکا ہے کہ مزید شواہد شامل کیے جائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں ردو بدل کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ردو بدل کے نکات ڈال کر دوبارہ ریفرنس دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ آج ہی پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف بابر اعوان کی وساطت سے دائر ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بد انتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے،گزشتہ ماہ پی ڈی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانےکے لیے دباؤ ڈالا گیا، ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button