تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مہوش حیات اور میں بہت دلکش ہیں ، ہم شکل بھارتی اداکارہ

 بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل کہلائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

چترانگدا سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے انسٹاگرام پر بہت سے لوگ ٹیگ کرکے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل ہوں۔کچھ لوگ تو یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ ہم جڑواں بہنیں تو نہیں ہیں۔

چترانگدا سنگھ نےکہا کہ میں نے ابھی تک سیریز مس مارول میں مہوش حیات کا کام نہیں دیکھا لیکن وہ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔

اُنہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ میں مہوش حیات سے کافی زیادہ مماثلت رکھتی ہوں اور یہ اس حوالے سے میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم دونوں بہت دلکش خواتین ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button